• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ جنگ بندی معاہدہ اسرائیل کی ایک سیاسی چال اور وقتی حربہ ہو سکتا ہے، علامہ باقر عباس زیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ باقر عباس زیدی نے اسرائیل و فلسطین تنازع پر حالیہ جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل وہ ملک ہے جس نے دنیا میں سب سے زیادہ بین الاقوامی معاہدوں اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزیاں کی ہیں، موجودہ جنگ بندی معاہدہ بھی اسرائیل کی ایک سیاسی چال اور وقتی حربہ ہو سکتا ہے جس کا مقصد عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے، اس معاہدے میں بطورِ ضامن شامل ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل کو معاہدے کی پاسداری پر مجبور کریں اور فلسطینی عوام کے بنیادی انسانی و قومی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں، فلسطین کی آزادی اور بیت المقدس کا تحفظ امتِ مسلمہ کے ایمان، غیرت اور وقار کا مسئلہ ہے،اسرائیل کی ریاست ظلم، نسل کشی، اور بربریت کی علامت بن چکی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید