• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیاری نصابی مواد کی فراہمی کیلئے حکومتی تعاون وقت کی اہم ضرورت، کامران نورانی

کراچی (جنگ نیوز)پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کےچیئرمین کامران نورانی نے کہا ہے کہ معیاری نصابی مواد کی فراہمی اور پبلشنگ انڈسٹری کی جدید خطوط پر ترقی کے لیے حکومتی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے،طلبہ اور اساتذہ میں کتاب سے لگاوبڑھا نے کے لیے آگاہی مہمات اور نصابی و غیر نصابی کتب کی دستیابی کو آسان بنانے کے لیے بھی عملی اقدامات کئے جائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایجوکیشن رپورٹرز اور اردو بازار ٹریڈ ایسوسی ایشن کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید