کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کورنگی میں زیر تعمیر جدید گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ،میئر کراچی کو سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سربراہ اور محکمہ سوئیپ کے حکام کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، میئر نے کہا کہ سندھ حکومت شہر کے چار مختلف مقامات پر جدید طرز کے گاربیج ٹرانسفر اسٹیشنز تعمیر کیے جارہے ہیں جدید گاربیج ٹرانسفر اسٹیشنز کی تعمیر سے کچرا کلیکشن اور ٹرانسفر کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی اور شہر میں صفائی کا معیار بلند ہوگا، مرتضی وہاب نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا شہری سہولتوں کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کالونی، شرافی گوٹھ، ڈنگا موڑ اور گٹر باغیچہ میں بیک وقت جدید ٹرانسفر اسٹیشنز کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے لینڈفل سائٹس پر تیزی سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔