• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کے مرتکب عناصر کیخلاف کارروائیاں، 83 افراد گرفتار

لاہور(کر ائم رپو رٹر )لاہور پولیس کی جانب سے انسدادِ سموگ آپریشن کے تحت ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کے مرتکب عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اس ضمن میں حالیہ مہم کے دوران83افرادکو گرفتار کرکے 77 مقدمات کا اندرا ج کیا گیا ہے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے گز شتہ روزیہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے کہا کہ فیکٹریوں، بھٹوں اور گاڑیوں سے دھوئیں کے اخراج پر 68افراد کو گرفتارکیا گیا ہے۔ ٹائر، پلاسٹک اور شاپنگ بیگز جلانے پر9افراد جبکہ فصلوں کی باقیات جلانے پر6افرادکو حراست میں لیا گیا ہے۔
لاہور سے مزید