لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہنجروال میں فیضان کے کھرسے 3لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون،برکی میں شہباز کے افس سے 2 لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،نولکھا میں دانش سے 80ہزار روپے اور موبائل فون,گرین ٹاون میں اعجاز سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون ، ستوکتلہ میں زوہیب سے2 لاکھ 10ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.نشترکالونی اور سول لائنز سے گاڑیاں جبکہ گلشن راوی بھاٹی گیٹ اور بادامی باغ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔