لاہور (نیوزرپورٹر) ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کے دوران خاتون کے قتل میں ملوث ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا ۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت تھانہ سودراں، گجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم عبدالرزاق کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔