لاہور(کر ائم رپو رٹر)لاہور میں پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی پتنگوں کی بڑی سپلائی ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم پتنگوں کی سپلائی لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے کیا کرتا تھا۔تفصیل کے مطابق لاہور میں شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 250پتنگوں کی غیر قانونی سپلائی ناکام بنا دی اور 250سے زائد رنگ برنگی پتنگیں ضبط کر لیں ۔