• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں5 افراد جاں بحق ہو گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقے میں میٹرو اسٹیشن کے قریب سے 62 سالہ شخص کی لاش ملی جس کی شناخت حنیف علی کے نام سے ہوئی۔بھاٹی چوک سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔تیسرے واقعہ میں باٹا پور کھیرا پل کے قریب بی آر بی نہر سے 22 سالہ نوجوان کی لاش نکالی گئی، متوفی کی شناخت امیر حمزہ ولد لیاقت علی کے نام سے ہوئی جو نارووال کا رہائشی تھا ایف سی کالج انڈر پاس کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا ٹا ؤن شپ اکبر چوک کے قریب گرین بیلٹ سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد کی گئی۔
لاہور سے مزید