لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے اپنے خطاب نیں کہا کہ سچا عاشق رسول وہ ہے جو رسول اللہ ﷺکے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کرے۔ آپ لوگ پاکستان کا مستقبل ہیں اس لیے پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں اور خود کو ایک ذمہ دار شہری ثابت کریں۔ شناور قرأت اور نعت سوسائٹی، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام سالانہ "آل پاکستان ویمن انٹر یونیورسٹی حسن قرأت و نعت مقابلہ 2025" کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کی۔ صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔پارلیمانی سیکرٹری صحت محترمہ رشدہ لودھی، پروفیسر منزہ اقبال اور پروفیسر نورین اکمل نے بطور گیسٹ آف آنرزشرکت کی۔ استقبالیہ خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ خواجہ عمران نذیر ایک متحرک وزیر صحت ہیں ۔ پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ہر دل عزیز وائس چانسلر پروفیسر پروفیسر خالد مسعود گوندل انتہائی باصلاحیت اور شائستہ شخصیت کے مالک ہیں خواجہ عمران نذیر سچا عاشق رسول وہ ہے جو رسولؐ اللہ کے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کرے۔اس موقع پرپرنسپل پروفیسر عبدالحمید ، رجسٹرار پروفیسر محمد ندیم، ڈین پروفیسر بلقیس شبیر، پروفیسر عالیہ زاہد ، پروفیسر نغمانہ سمیت فیکلٹی ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔