لاہور(خبرنگار) مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤ ں نے کہا ہے کہ مینار پاکستان ورکرز کنونشن نظریہ پاکستان کے تحفظ کیلئے معاون ثابت ہو گا،امت مسلمہ کو ایک قوم اور ایک ملت بن کر کھڑا ہونا ہو گا،دہشتگردی کے خلاف جنگ اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے مرکزی مسلم لیگ متحرک ہے،بے روزگاری کے خاتمے کے لئے نوجوانوں کو ہنر مند بنائیں گے،ورکرز کنونشن میں لاکھوں کارکنان شریک ہو کر خدمت کی سیاست کے عزم کو اجاگر کریں گے ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں قاری محمد یعقوب شیخ، حافظ مسعود کمال،فیصل ندیم،محمد سرور چوہدری،حمید الحسن ،انعام الرحمان،زمان سیف و دیگر نے لاہور ،اسلام آباد، ننکانہ،خوشاب،سرگودھا، بدین و دیگر شہروں میں ورکرز کنونشن کی تیاریوں کے سلسلہ میں منقعدہ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔