• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ بزنس کی آسانی، ترقی، راہنمائی اور اصلاح کے لیے کوشاں ہیں،ڈی جی

لاہور (خصوصی رپورٹر) ڈیجیٹل پنجاب میں فوڈ بزنس رجسٹریشن اب صرف چند کلکس کی دوری پر ہے، جدید eBiz Punjab Portal کے ذریعے فوڈ بزنس رجسٹریشن کی سہولت آپکی دہلیز پر ہے، فوڈ بزنس رجسٹریشن کے عمل میں مزید آسانی کے لیےPITB وفد کی ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے ملاقات ہوئی، ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کا رجسٹریشن کے عمل میں آنے والے مسائل فوری حل کرنے کا حکم، رجسٹریشن کے عمل کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو بھی ہوئی، فوڈ اتھارٹی 48گھنٹوں میں جدید eBiz Punjab پورٹل کے ذریعے 225 رجسٹریشن کرنے والا پہلا ادارہ بن گیا، آن لائن پورٹل کے ذریعے ایک شفاف، موثر، اور کاروبار دوست پنجاب بنانے کا عزم ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہر سطح پر فوڈ بزنس کی آسانی، ترقی، راہنمائی اور اصلاح کے لیے کوشاں ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ہدایت کی کہ تمام درخواستوں پر فوری عملدرآمد اور فالو اپ یقینی بنایا جائے،ڈیجیٹل لائسنسنگ سے چھوٹے بڑے فوڈ بزنسز یکساں مفید ہوسکتے ہیں۔
لاہور سے مزید