• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قادیانیوں کوپارلیمنٹ نے غیر مسلم اقلیت قرار دے رکھا ہے،مقررین

لاہور(خبرنگار)عا لمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام ختم نبوت کانفرنس مسجد عائشہ یاسین گارڈن لاہور میں پیر غلام مصطفی کی صدارت میں ہوئی۔ کانفرنس میں مجلس لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا خالد محمود، مولانا محمدعمران، مولانا سعید وقار،معروف نعت خواں مولانا محمدعمران نقشبندی ودیگر نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ شہدائے تحفظ ختم نبوت کا مقدس خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا، عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور منکرین ختم نبوت کے مختلف حربوں کا مقابلہ جاری رہے گا۔ قادیانیوں کو پوری امت اور پارلیمنٹ نے غیر مسلم اقلیت قرار دے رکھا ہے لیکن قادیانی اپنے کفر کو اسلام کا نام دے کر مسلمانوں کے حقوق غصب کررہے ہیں اور ملکی قوانین کو چیلنج کررہے ہیں۔
لاہور سے مزید