• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف پاکستانی کرکٹر صہیب مقصود کیساتھ کروڑ روپے کا فراڈ

لاہور (نیوزرپورٹر)پاکستانی کرکٹر صہیب مقصود نے الزام عائد کیا ہے کہ ملتان کے ایک کار شوروم کے مالک نے ان کے ساتھ 1.4 کروڑ روپے مالیت کی گاڑی کا فراڈ کیا ہے۔کرکٹر کے مطابق مذکورہ شوروم مالک نے ان کی گاڑی اصل دستاویزات کے بغیر فروخت کر دی، جب کہ اصل کاغذات تاحال کرکٹر کے پاس موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شوروم مالک نے نہ صرف گاڑی فروخت کی بلکہ اس کے بدلے جعلی دستاویزات والی ایک اور گاڑی فراہم کی اور اس کے علاوہ 70 لاکھ روپے کی اضافی رقم بھی وصول کی۔قومی کھلاڑی نے اس معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ پنجاب، پولیس حکام، اور اعلیٰ حکومتی شخصیات سے فوری کارروائی کی اپیل کی ہے۔
لاہور سے مزید