• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام 96 ہزارکا ہندسہ عبور کرگیا، بلال یاسین

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ مرہم نواز کےخواب کی تعبیر، چند قدم دور۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مستحق خاندانوں کیلئے اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام 96 ہزار کا ہندسہ عبور کر گیا،وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام کی پیش رفت بارے اجلاس ہوا، ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ سکندر ذیشان نے بریفنگ دیتے ہوئے رواں ماہ میں اہداف کی تکمیل کی یقین دہانی کروائی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت ،اپنا گھر پورٹل پر 16 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد رجسٹریشن کروا چکے جبکہ 8 لاکھ 86 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے سکروٹنی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال 1 لاکھ لوگوں کو بلاسود قرضوں کا ہدف 2 ماہ قبل ہی حاصل کرلیا جائے گا، اہداف مکمل ہونے کے باوجود مزید مستحق خاندانوں کو قرضوں کی فراہمی جاری رکھی جائے ۔
لاہور سے مزید