لاہور (نیوزرپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین حاجی فدا حسین اور صدر گل محمد مرزا نے مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس میں سینئر وائس چیئرمین شیخ غلام شبیر، جنرل سیکرٹری غلام ربانی خان ودیگرنے شرکت کی۔اجلاس کے دوران صدر گل محمد مرزا نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک چائنہ بزنس کمیونٹی صرف پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم ہے اور اس کا بنیادی مقصد بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنا اور ملکی معیشت میں مثبت کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کی تمام سرگرمیاں شفافیت، دیانت داری اور اجتماعی مفاد کے اصولوں پر مبنی ہیں۔