اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے دربار صوفی برکت علیؒ پر حاضریدی طلال چوہدری نے معروف روحانی شخصیت محمد شفیع کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔نمازِ جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر، کمشنر فیصل آباد، سی پی او سمیت مختلف مکاتبِ فکر کے علماء و معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے مرحوم محمد شفیع کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور اظہارِ ہمدردی کیا۔