راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )راولپنڈی پولیس نے 9ملزموں کو گرفتار کرکے35لیٹر و1بوتل شراب،خنجر اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا ،زیرحراست ملزموں کے خلاف کارروائیاں تھانہ چکلالہ، گنجمنڈی، رتہ امرال، نیوٹاؤن ،ویسٹریج ، ریس کورس ، کلرسیداںاور صادق آباد کے علاقوں میں کی گئیں،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ دریں اثناءمنشیات فروش کوگرفتار کرکے 5 کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی گئی ،تھانہ رتہ امرال پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روک کر چیک کیا تو ملزم سے 5 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی، پولیس کا کہنا ہے زیر حراست ملزم قبل ازیں منشیات کے مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہے۔