• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ،اسلام آباد، وارداتوں میں شہری کار اور9 موٹرسائیکلوں سے محروم

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 7موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز 25لاکھ روپے کے مویشیوں ،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، تھانہ صادق آباد کے علاقہ بند کھنہ روڈ پر2موٹرسائیکل سوار عمران حیدر سے موبائل اور 5ہزار روپے ،پمپوں والے چوک میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار یاسر حسن سے موبائل مالیتی 2لاکھ 50ہزار روپے ،تھانہ کینٹ کے علاقہ ڈینیزسکول کے قریب2موٹرسائیکل سوار محمد آفاق خاکی سے موبائل اور ایک عدد بیگ جس میں موٹرسائیکل کی کمپیوٹرائزڈنمبر پلیٹ اور 3ہزار روپے تھے،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ پی آئی اے کالونی میں نامعلوم ملزم منیب احمد کاپرس،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ بھاٹہ چوک میں2نامعلوم لڑکے ابراہیم سے 15 ہزار روپے اور موبائل،تھانہ ریس کورس کے علاقہ شالے ویلی میں 2موٹرسائیکل سوار محمد فرقان اور اس کے بھائی محمد رضوان سے 2موبائل چھین کرلے گئے ،22نمبر چونگی کے قریب ملک آصف کابکرا،سنگرال میں گلستان خان کے 10 عدد جانور مالیتی 25لاکھ روپے چوری کرلئے گئے ۔دریں اثناء وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی6وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک کار ،2موٹر سائیکل چوری جبکہ ایک موٹر سائیکل،موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی، تھانہ بہارہ کہو کے علاقے میں کیش اینڈ کیری کی پارکنگ سے 45لاکھ روپے لوٹ لئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید