• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، لڑکیوں کو تنگ کرنیوالے 2 اوباشوں کیخلاف مقدمات

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سرراہ خاتون سے دست درازی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ چک لالہ کو ماریہ بی بی نے بتایا کہ کچھ روز قبل 8 بجے رات کام سے واپس اپنے گھر جا رہی تھی جب جابہ روڈ گراؤنڈ کے پاس پہنچی تو تیمور حسن نامی لڑکے نے زبردستی میرابازو پکڑ کر مجھے روک لیا اور کھینچا تانی شروع کر دی اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی اور گالم گلوچ کرنے لگا ۔ ادھرڈھوک کشمیریاں میں لڑکی کوتنگ کرنے والے اوباش کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ صادق آباد کو صفیہ بی بی نے بتایا کہ رضوان آفریدی نامی لڑکا جو کہ آئے روز مجھے تنگ کرتا ہے ،گزشتہ روز رضوان ہماری گلی میں آیا اور میرا راستہ روک کر میرا ہاتھ پکڑ لیا اور نازیبا الفاظ کہنے لگا میں نے شور واویلا کیا تو میری ہمسائی سعدیہ آگئی جس نے مجھے چھڑایا۔
اسلام آباد سے مزید