• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر کی اسرائیل کی غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر مذمت

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

قطر کی جانب سے اسرائیل کے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر مذمت کی گئی ہے۔

امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

اُنہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے کی گئی حالیہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق 10 اکتوبر سے نافذ ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 100 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ سٹی میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے چار فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید