• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کے اعتماد کو ہرگز ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا، عبدالمجید بادینی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی و پارلیمانی سیکرٹری انجینئر عبدالمجید بادینی نے کہاہےکہ وہ اپنے آپ کو عوام اور ووٹرز کے سامنے احتساب کیلیے پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام نے اعتماد کرکے مجھے منتخب کیا میں عوام کے اعتماد کو ہرگز ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا حکومتی تعاون سے عوام کے اجتماعی مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا انہوں نے کہا کہ میں ہروقت احتساب کیلئے تیار ہوں میرے دروازے سب کیلئے ہمیشہ کھلے رہیں گے انہوں نے کہا کہ مشاورت کے ساتھ کام کرتے ہوئے اجتماعی منصوبوں کو ترجیح دوں گا حکومتی سطح پر نوکریوں کا اتنا بندوبست نہیں نوجوان تعلیم و ہنر پرتوجہ دیں۔
کوئٹہ سے مزید