• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے مختلف عہدیداروں کاتقرر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے چیف کمشنر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے نظام الدین مینگل کو آئندہ دو سال کیلئے صوبائی کمشنر بلوچستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن، سعد وقاص ایڈووکیٹ کو سیکرٹری بلوچستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن تعینات کردیا ہے محمد علی خان ممبر نیشنل کونسل صوبہ خیبر پختونخواہ کو نیشنل کمشنر برائے اوپن گروپس آف پاکستان ،امان اللہ ابراہیم اور عطا محمد خان کاکڑ کو بالترتیب سندھ اور بلوچستان سے ڈپٹی چیف کمشنر پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن مقرر کردیا ہے 3 اسسٹنٹ پروونشل کمشنرز کی تقرری کا بھی اعلان کردیا گیا ہے جن میں ممبر صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل ڈائریکٹر ایجوکیشن اختر محمد کھیتران اور پرنسپل ڈگری کالج قلعہ سیف اللہ عبدالواحد کاکڑ شامل ہیں اس کے علاوہ روشن خورشید بروچہ اور سابق صوبائی نگران وزیر ڈاکٹر فیض محمد کاکڑ کو ممبر نیشنل کونسل پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن منتخب کرلیا گیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید