• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف تربت کا اعزاز

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے فکلٹی ممبر اور ایکٹنگ چیئرپرسن ڈاکٹر راشد علی کے چوتھی بین الاقوامی کانفرنس برائے ہیومن سینٹرک اسمارٹ کمپیوٹنگ 2025 میں پیش کردہ تحقیقی مقالے کو بہترین کانفرنس مقالہ اور بہترین سیشن مقالہ ایوارڈز سے نوازا گیا یہ کانفرنس 10 اور 11 اکتوبر کو آن لائن منعقد ہوا مقالے کے مرکزی مصنف ڈاکٹر راشدعلی جبکہ شریک مصنفین میں ویتنام کی ڈوئی ٹان یونیورسٹی کے ڈاکٹر آنند نیئر ، برطانیہ کی یونیورسٹی آف گریٹر مانچسٹر کے ڈاکٹر سیلسٹین ایونڈی اور چین کی ژی جیانگ یونیورسٹی کے ڈاکٹر الحسن علی خان شامل ہیں۔
کوئٹہ سے مزید