• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلرسے طلبا کےوفد کی ملاقات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر ) گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر سے محکمہ کھیل بلوچستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ انٹر یونیورسٹی اسپورٹس فیسٹیول 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونیورسٹی کے فٹبال اور کرکٹ کھلاڑیوں نے ملاقات کی وائس چانسلرنے کھلاڑیوں کی غیر معمولی کارکردگی، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں نے صوبے بھر میں ادارے کا وقار بلند کیا ہے یونیورسٹی کی فٹبال ٹیم نے فائنل تک رسائی حاصل کر کے رنر اپ ٹرافی جیتی جبکہ کرکٹ ٹیم نے بھی اپنی پہلی جیت میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
کوئٹہ سے مزید