کوئٹہ (آن لائن)بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاجی کیمپ 5975 ویں روز جاری رہا، ریحان بزدار کے لواحقین نے وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ سے رابطہ کرکے بتایا کہ رواں سال 23 اور 24 اگست کی درمیانی شب تقریبا رات1 بجے سبزل روڈ کوئٹہ سے ریحان بزدار ولد نصیرالدین کو اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔