کوئٹہ( خ ن) خوراک و زراعت کی تنظیم کے زیرِ اہتمام کلی گل محمد سیدان، کوئٹہ میں موسمیاتی تبدیلیوں سےمطابقت رکھنے والے مویشیوں کے شیلٹر کا افتتاح کیا گیا۔جو بلوچستان میں موسمیاتی لحاظ سے مضبوط اور پائیدار مویشی پالنے کے نظام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری لائیو اسٹاک محمد طیب لہڑی اور ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک ڈاکٹر محمد فاروق ترین تھے یہ تقریب عالمی یوم خوراک کے موقع پر منعقد کی گئی۔