کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) اسلامیہ ہائی اسکول کا سالانہ اسپورٹس ویک کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا اسپورٹس ویک میں 22 کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے سرسید احمد خان ہاؤس نے آٹھ گولڈ میڈل حاصل کرکے اسپورٹس میلہ جیت لیا اسلامیہ ہائی اسکول کے سالانہ اسپورٹس ویک میں طلبا کو چار ہاؤسز جناح ہاؤس ، اقبال ہاوس ،سر سید احمد خان ہاؤس اور لیاقت ہاؤس میں تقسیم کیا گیا تھا سر سید احمد خان ہاؤس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ لیاقت ہاؤس نے 6 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری ،جناح ہاؤس اور اقبال ہاؤس نے 4 ، 4 گولڈ میڈل حاصل کیے اختتامی تقریب میں اسپورٹس انچارج وحید خان اچکزئی نے کامیاب طلبا کو مبارکباد پیش کی اور اعلان کیا کہ بہت جلد کامیاب طلبا میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی انہوں نے طلبا کو تلقین کی کہ وہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں۔