• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر افرادی قوت وتربیت سےایپکا کےرہنماکی ملاقات

کوئٹہ (پ ر) ڈائریکٹر افرادی قوت وتربیت بلوچستان ارشاد احمد سے ایپکا کے یونٹ نائب صدر وسیع اللہ لانگو نے ملاقات کی اور 14 سال کے طویل عرصے بعد منسٹریل اسٹاف کے سروس رولز کی تشکیل اور ملازمین کی ترقی کے عمل کو مکمل کرنے پر ڈائریکٹر ارشاد احمد اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا گیاانہوں نے کہا کہ محکمہ افرادی قوت تربیت میں ملازمین کی ترقی ایک دیرینہ مطالبہ تھا جسے ڈائریکٹر ارشاد احمد نے اپنی خصوصی توجہ اور محنت سے ممکن بنایا انہوں نے سیکرٹری محنت و افرادی قوت نیاز احمد نیچاری ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ابراہیم حسنی نادر علی شاہوانی اور دیگر افسران کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
کوئٹہ سے مزید