کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان ٹارگٹ بال ایسوسی ایشن اور بلوچستان فلائنگ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول منہ زیارت میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی اسکول کے ہیڈ ماسٹر اللہ داد تھے ٹورنامنٹ سے قبل فلائنگ ٹینس بال کا منظور احمد سرپرہ سیکرٹری فلائنگ ٹینس بال اور ٹارگٹ بال کا حبیب الرحمٰن سیکرٹری ٹارگٹ بال ایسوسی ایشن نے تعارف کرایا اس موقع پر مفتی شفیق احمد، علاءالدین، ولایت خان، کفایت اللہ، عبدالنافع،عمران خان ، اسکول کے اساتذہ اور معززین علاقہ بھی موجود تھے مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل طلباء کی جسمانی نشوونما کے لیے اہم ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کھیلوں کا انعقاد احسن اقدام ہے بعد ازاں دونوں کھیلوں کے مقابلے کرائے گئے جن میں طلباء نے بڑی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔