• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبادی میں تیز رفتار اضافہ سے بہت سے مسائل پیدا ہورہے ہیں ،ورکشاپ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری پاپولیشن بلوچستان ظفر علی بلیدی ، یو این ایف پی اے اسلام آباد کے ٹیکنیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر جمیل احمد ، ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ غلام مصطفیٰ ، ڈویژنل ڈائریکٹر پی ڈبلیو ڈی کوئٹہ عبدالستار شاہوانی ، یو این ایف پی اے بلوچستان کی پروگرام کوارڈی نیٹر سعدیہ عطاء نے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی میں تیز رفتار اضافہ سے بہت سے مسائل پیدا اور اس سے ماں اور بچے کی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں بچوں کی پیدائش میں کم از کم تین سال کا وقفہ ضرور ہونا چاہیئے جس کیلئے خاندانی منصوبہ بندی کے منصوبوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے یہ باتیں انہوں نے منگل کو مقامی ہوٹل میں ایک روزہ پبلک پرائیویٹ پلس ماڈل ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہیں مقررین نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کو قابو کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ پاپولیشن ،یو این ایف پی اے دیگراسٹیک ہولڈز کے ساتھ مل کر ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکس اور محکمہ پاپولیشن کے ملازمین کی ٹریننگ کررہا ہے تاکہ ماؤں کی شرح اموات میں کمی لائی جاسکے۔
کوئٹہ سے مزید