• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبا ئی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں آبنوشی کا بحران برقرار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) صوبا ئی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں آبنوشی کا بحران برقرار مکین ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں متعلقہ حکام نے آنکھیں موند لیں تفصیلات کے مطابق شہر کےاکثر وسطی و نواحی علاقوں میں پانی بدستور نایاب ہے جسکی وجہ سے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور سارا سارا دن پانی کے حصول کے لیے سرگردان گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں پانی کی عدم دستیابی کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں شہریوں نے بتایا کے بارہا واسا حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی شہریوں کا کہناہے کہ باقاعدگی کے ساتھ بل ادا کرنے کے باوجود پانی نہیں مل رہا جبکہ جس دن پانی فراہم کیا جاتا ہے تو محض آدھا گھنٹہ چھوڑتے ہیں جو روزمرہ ضرورت کے لیے ناکافی ہےانہوں نے کہا کہ ایک جانب واسا کے پاس شہریوں کو فراہمی کے لیے پانی نہیں دوسری جانب ٹینکر مافیا سرعام دن بھر شہریوں پر مہنگے دام پانی فروخت کرتے رہتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور شہر میں پانی کی بلا تعطل سپلائی یقینی بنائی جائے۔
کوئٹہ سے مزید