• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن و امان کی بحالی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، یوسف خلجی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان امن جرگہ کے سربراہ لالہ یوسف خلجی نے کہا ہے کہ صوبے سے نفرتوں کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی آئندہ نسل کیلئے بنک بیلنس اور جائیداد کی بجائے اچھے دوست چھوڑ کر جائیں یہ بات انہوں نے کرم خان خلجی کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی عشائیہ میں حاجی عمران ملاخیل ، ثناء اللہ ، روزی خان خلجی سمیت دیگر نے شرکت کی لالہ یوسف خلجی نے کہا کہ بلوچستان میں قبائلی تنازعات اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہیں بلوچستان سے نفرتوں اور قبائلی تنازعات کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے قبائلی تنازعات کے باعث صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان امن جرگہ صوبے میں امن و امان اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے کام کررہا ہے۔
کوئٹہ سے مزید