کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی ای کامرس ادارے امیزون نے بڑے پیمانے پر ملازمین کی جگہ روبوٹس اور خودکار نظام لانے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، منصوبے کے تحت کمپنی آئندہ چند برسوں میں امریکا میں تقریباً 6؍ لاکھ ملازمتیں ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ مقصد یہ ہے کہ انسانی افرادی قوت کی جگہ خودکار مشینیں اور مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام استعمال کیا جائے تاکہ پیداواری لاگت میں اربوں ڈالر بچائے جا سکیں۔