پیرس ( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) فرانس کے سابق صدر نِکولا سرکوزی کو جیل کی سزا سنائے جانے کے بعد آج انہیں پیرس کے جنوب میں واقع تاریخی “لا سانتے جیل” (La Santé Prison) منتقل کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ فرانس کی پانچویں جمہوریہ کے پہلے سابق صدر بن گئے ہیں جنہیں عملی طور پر قید کی سزا دی گئی ہے — یہ ملک کی سیاسی تاریخ کا ایک غیر معمولی واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔