• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی مسلم لیگ کوئٹہ کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کوئٹہ کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریبِ حلف برداری کوئٹہ پریس کلب میں ہوئی ، تقریب میں کوئٹہ کے تمام صوبائی حلقوں سے منتخب صدور ، نائب صدور ، جنرل سیکرٹریز ، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز ، خواتین اور اقلیتی رہنماوں کو عہدوں کے نوٹیفکیشنز دیے گئے انہوں نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف بھی لیا اس موقع پر امیر مرکزی مسلم لیگ کوئٹہ حافظ محمد ادریس ، نائب صدر سردار سعود ساسولی ، سینئر نائب صدر بابر مغل ، نائب صدر بخت خان خلجی ، جنرل سیکرٹری میر شاہجہان گرگناڑی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری میر شکر خان رئیسانی ، آغا نسیم ، میر شاہجہان لانگو ، میر اصغر بنگلزئی سمیت دیگر رہنما موجود تھے تقریب میں اقلیتی رہنما راکیش اورہندو کمیونٹی کی بے نظیر نے مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی مقررین نےنئےشامل والوں کو خوش آمدید کہا انہوں نے کہا کہ عوام دیگر سیاسی جماعتوں سے مایوس ہوکر بڑی تعداد میں مرکزی مسلم لیگ میں شامل ہورہے ہیں جماعت بلوچستان میں بڑی اور مضبوط سیاسی قوت کے طور پر ابھرے گی نئے شامل ہونے والے خدمت اور محبت کی سیاست کا حصہ بن رہے ہیں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا مرکزی مسلم لیگ میں شامل ہونا خوش آئند ہے ہم خدمت کی سیاست کے ذریعے مثبت معاشرہ تشکیل دیں گے۔
کوئٹہ سے مزید