• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محبت اور قربانی کی کہانی، کسان باپ نے چھ ماہ تک سکے جمع کر کے بیٹی کے لئے اسکوٹر خریدلیا

کراچی (نیوز ڈیسک) محبت اور قربانی کی کہانی، کسان باپ نے چھ ماہ تک سکے جمع کر کے بیٹی کیلئے اسکوٹر خریدلیا،بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع جشپور میں ایک کسان بجرنگ رام نے اپنی بیٹی چمپا بھاگت کا خواب پورا کر کے سب کے دل جیت لیے۔ چمپا ایک لاکھ روپے کی اسکوٹر چاہتی تھی، مگر محدود وسائل کے باوجود بجرنگ رام نے چھ ماہ تک روز تھوڑے تھوڑے سکے جمع کیے اور آخرکار سکوں سے بھرا تھیلا ہونڈا شو روم لے گیا۔ عملہ پہلے حیران ہوا مگر جب کہانی سنی تو سب جذباتی ہو گئے۔ سکوں کی گنتی کے بعد معلوم ہوا کہ رقم 40 ہزار روپے ہے، باقی پیسے کے لیے کسان نے قرض لیا۔

دنیا بھر سے سے مزید