کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلا دیشی عبوری حکومت نے اپنے دو طلبا مشیروں سے استعفے طلب کر لیے۔ بی این پی اور جماعتِ اسلامی کے اعتراضات پر اقدام، دونوں طلبا رہنما کلیدی عہدوں پر فائز تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی زیر قیادت ڈھاکا کی عبوری حکومت نے شدید سیاسی دباؤ کے بعد اپنے دو طلبہ مشیروں سے استعفے طلب کر لیے ہیں۔ یہ اقدام بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اور جماعتِ اسلامی کے بڑھتے دباؤ کے نتیجے میں سامنے آیا ہے، جنہوں نے ان مشیروں پرنیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی)سے قربت اور جانبداری کے الزامات عائد کیے تھے۔