• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ کی عدالت نے حزبِ مخالف CHP کیخلاف بدعنوانی کیس خارج کر دیا

انقرہ (اے ایف پی) ترکیہ کی عدالت نے حزبِ مخالف CHP کے خلاف بدعنوانی کیس خارج کر دیا۔ اوزگُر اوزل کی قیادت کے خلاف مقدمہ غیر مؤثر قرار ،فیصلے سے ترک اسٹاک مارکیٹ میں 4.45 فیصد اضافہ ہوگیا۔ انقرہ کی عدالت نے جمعہ کو حزبِ مخالف جمہوری عوامی پارٹی (CHP)کے خلاف بدعنوانی کیس خارج کر دیا، جس میں پارٹی قیادت پر 2023 کے انتخابات میں ووٹ خریدنے کا الزام تھا۔ عدالت نے فیصلہ دیا کہ درخواست گزار اہل نہیں تھا اور پارٹی پہلے ہی نئے انتخابات کرا چکی ہے، اس لیے کیس بے بنیاد ہو گیا۔ فیصلے کے بعد CHP رہنماؤں نے اسے جمہوریت کی جیت قرار دیا۔

دنیا بھر سے سے مزید