نئی دہلی(نیوز ڈیسک)آندھرا پردیش میں المناک حادثہ، بس کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا،19ہلاک ،مسافر بس سے موٹر سائیکل ٹکراگئی، فیول نے آگ پکڑ لی اور بس کو لپیٹ میں لے لیا،انڈیا کے صوبے اندھرا پردیش میں ایک مسافر بس اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور کئی زخمی ہیں۔یہ حادثے اُس وقت ہوا جب ہائی وے پر مسافروں سے بھری بس موٹر سائیکل سے ٹکڑا گئی، حادثے میں موٹر سائیکل کے فیول ٹینک سے تیل بہنے لگا اور آگ لگ گئی۔آگ نے چند ہی منٹ میں پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔