• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کی عبوری انتظامیہ ٹیکنوکریٹس کے سپرد کرنے پر حماس و دیگر فلسطینی گروہوں کا اتفاق

قاہرہ (نیوز ڈیسک)غزہ کی عبوری انتظامیہ ٹیکنوکریٹس کے سپرد کرنے پر فلسطینی گروہوں کا اتفاق،ملاقات قومی یکجہتی کی بحالی کے لیے ایک جامع ’قومی مکالمے‘ کی تیاریوں کا حصہ تھی،حماس،، غزہ اور مغربی کنارے کو ضم کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت،قاہرہ میں مختلف فلسطینی تنظیموں کے اجلاس کے بعد حماس نے اعلان کیا ہے کہ یہ ملاقات قومی یکجہتی کی بحالی کے لیے ایک جامع ’قومی مکالمے‘ کی تیاریوں کا حصہ تھی۔حماس کے جاری کردہ بیان کے مطابق فلسطینی تنظیموں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ مرحلہ ایک قومی مؤقف اور مشترکہ سیاسی وژن کا تقاضا کرتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید