• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی جیکنگ قیاس، امریکی مسافر بردار طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

کراچی (اسد ابن حسن) امریکی مسافر بردار طیارے کو اپنی پرواز کے اڑان کے 40 منٹ بعد ہی ہائی جیکنگ کے قیاس اور ممکنہ خطرے کے باعث واپس قریبی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔ امریکی روزنامے نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی ایئر لائنز کی پرواز 6469نے لاس اینجلس ایئرپورٹ سے اڑان بھری۔ کچھ دیر بعد پائلٹ کو یہ محسوس ہوا کہ کاکپٹ کا دروازہ زور زور سے دھڑ دھڑایا جا رہا ہے جس پر پائلٹ خوفزدہ ہو گیا کیونکہ کیبن اٹینڈنٹس بھی انٹرکام پر اس سے بات نہیں کر رہے تھے اس لیے اس نے یہ اخذ کیا کہ طیارہ ہائی جیک ہو گیا ہے۔ لہذا اس نے قریبی کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور قریبی نیبراسکا ایئرپورٹ پر 40 منٹ بعد طیارہ لینڈ کر دیا۔

دنیا بھر سے سے مزید