کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی شٹ ڈاؤن کے دوران ٹرمپ کا ترجیحی تنخواہ منصوبہ ،بندش کو 22ویں دن بھی ٹرمپ نے فوج، ایف بی آئی اور بارڈر اہلکاروں کو ادائیگی جاری رکھی۔ 14لاکھ سول وفاقی ملازمین کو یا تو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے یا وہ بغیر تنخواہ کام کر رہے ہیں۔ادھر وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کے تعطل کے ذمہ دار ڈیموکریٹس ہیں جو بجٹ منظوری میں تاخیر کر رہے ہیں۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ میں جاری حکومت کے طویل شٹ ڈاؤن کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں، جن میں فوجی، ایف بی آئی ایجنٹس اور امیگریشن و بارڈر کنٹرول افسران شامل ہیں، کو تنخواہیں جاری رکھنے کی اجازت دی ہے جبکہ تقریباً 14 لاکھ سول وفاقی ملازمین کو یا تو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے یا وہ بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں۔