• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ حسینہ کے خلاف مقدمے کا فیصلہ 13 نومبر کو سنایا جائے گا، اٹارنی جنرل

ڈھاکا(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف انسانیت سوز جرائم کے الزام میں مقدمے کا فیصلہ13نومبر کو سنایا جائے گا۔ یہ اعلان اٹارنی جنرل ایم ڈی اسد الزمان نے پانچ ماہ پر محیط مقدمے کی کارروائی کے جمعرات کے روز مکمل ہونے پر کیا۔مقدمہ یکم جون کو شیخ حسنہ کی غیر حاضری میں شروع ہوا۔ اقوام متحدہ کے مطابق جولائی تا اگست 2024 ء کے دوران 1400 افراد ہلاک ہوئے۔۔ پانچ الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں قتل روکنے میں ناکامی بھی شامل ہے۔ استغاثہ نے سزائے موت کا مطالبہ کیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید