• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں جنسی زیادتی کا مجرم غلطی سے جیل سے رہا، دوبارہ گرفتاری کی کوششیں شروع

لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں پولیس نے جنسی زیادتی کے جرم میں قید ایک ایسے ایتھوپیئن پناہ گزین کی تلاش شروع کر دی ہے جو غلطی سے جیل سے رہا ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حدوش گربرسلاسی کیباتو نامی شخص ایک چھوٹی کشتی کے ذریعے برطانیہ پہنچا تھا۔ اسے ایپنگ میں ایک 14 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کے جرم میں گزشتہ ماہ ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔جیل حکام کے مطابق کیباتو کو امیگریشن ڈیٹینشن سینٹر منتقل کیا جانا تھا تاکہ اسے ملک بدر کیا جا سکے ۔

دنیا بھر سے سے مزید