کراچی(نیوز ڈیسک)ڈبلیو ایچ او نے غزہ سے41بیمار بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا، 15ہزار مریض اب بھی غزہ سے باہر علاج کی منظوری کے منتظر ،ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسس ،عالمی ادارہ صحت (WHO) نے غزہ میں جنگ بندی کے بعد پہلی بار شدید بیمار اور زخمی بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے۔ اس ادارے کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایک پر بتایا کہ 41 بچوں اور ان کے 145 ساتھیوں کو غزہ سے نکال لیا گیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے ترجمان کے مطابق تمام مریض بچے ہیں۔ تاہم ’’عملی خدشات‘‘ کے باعث یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ ان بچوں کا علاج کن ممالک میں کیا جائے گا۔