• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، آج سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ہونگے

کراچی(مطلوب حسین/اسٹاف رپورٹر)شہر میں ٹریفک چالان کی ملنے والی عارضی رعایت ختم ہوگئی،آج سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری بھرکم جرمانوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا،سینٹرل پولیس آفس کراچی میں پیر کو ممکنہ طور پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ شہریوں کے اوسان خطا کردینے والے اس منصوبہ کا افتتاح کریں گے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کی جانب سے یکم اکتوبر 2025کو جاری کئے گئےبارہویں شیڈول کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ملنے والے نئے جرمانے ماضی کی نسبت 10سے 20گناہ زیادہ ہونگے جو 5ہزار سے لیکر ایک لاکھ روپے تک ہوسکتے ہیں،محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ حکومت سندھ کی جانب سے جاری بارہویں شیڈول کے نوٹیفکیشن کے مطابق سب سے چھوٹا جرمانہ تیز رفتاری پر موٹر سائیکل کے لئے 5ہزار،کار/جیپ کے لئے10ہزار،لائیٹ ٹریفک وہیکل کے لئے15 ہزار اور ہیوی ٹریفک کے لئے 20ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا،جبکہ سب سے بڑا جرمانہ غلط سمت گاڑی چلانے پر موٹر سائیکل کے لئے25ہزار،کار/جیپ کے لئے 30ہزار،لائٹ ٹریفک وہیکل کے لئے 50ہزار اور ہیوی ٹریفک کے لئے1لاکھ روپے جرمانہ ہوگا،اس کے علاوہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل 5ہزار،کار/جیپ کے لئے 20ہزار،لائٹ ٹریفک وہیکل کے لئے15ہزار اورہیوی ٹریفک وہیکل کے لئے 20 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا،بغیر لائیسنس ڈرائیونگ پر موٹر سائیکل کے لئے 20ہزار،کار/جیپ کے لئے 25ہزار،لائٹ ٹریفک وہیکل کے لئے 30 ہزار اور ہیوی ٹریفک کے لئے50ہزار روپے جرمانے کئے جائیں گے،بغیر رجسٹریشن گاڑی چلانے پر موٹر سائیکل کے لئے10ہزار،کار /جیپ کےلئے 50ہزار، لائٹ ٹریفک وہیکل کے لئے 75ہزار اور ہیوی ٹریفک وہیکل کے لئے1لاکھ روپے جرمانے کئے جائیں گے،بغیر انشورنس گاڑی چلانے پر موٹر سائیکل کے لئے 5ہزار،کار/جیپ کے لئے 10ہزار ،لائٹ ٹریفک وہیکل کے لئے15ہزار اور ہیوی ٹریفک کے لئے20 ہزار روپے جرمانے کئے جائیں۔
اہم خبریں سے مزید