کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کا جنگی جنون، 40ارب ڈالر کے جنگی سودوں کی منظوری دیدی۔ 114 فرانسیسی رافیل ، بحریہ نگرانی طیارےاوربری فوج کیلئے اینٹی ٹینک میزائل خریدے جائیں گے۔ ہندوستان فائٹر اسکواڈرن کی کمی کا شکار، 42ہدف ، صرف 29موجود،پرانے میگ اور میراج بڑا چیلنج بنے ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت نے اپنی مسلح افواج کی جدید کاری کے لیے تقریباً 40 ارب ڈالر کے جنگی منصوبے کو ابتدائی منظوری دے دی ہے۔