کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کی عالمی سوچ، ذاتی مفادات اور طاقت کی بنیاد پر خارجہ پالیسی ، صدرٹرمپ دنیا کو تاریخی تعلقات یا ریاستوں کے باہمی اصولوں کے تناظر میں نہیں دیکھتے۔ خارجہ پالیسی میں امریکا اور صدر خود عالمی مرکز ، روایتی اتحاد اور طویل معاہدے کم اہمیت رکھتے ہیں۔نیویارک ٹائمز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوسرے دورِ صدارت میں دنیا کو تاریخی تعلقات یا ریاستوں کے باہمی اصولوں کے تناظر میں نہیں دیکھتے بلکہ ہر چیز کو ذاتی اور طاقت کے زاویے سے دیکھتے ہیں۔