کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ملک کی معروف نعت خواں تابندہ لاری عارضہ قبل کے باعث مختصر علالت کے بعد 66برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں۔مرحومہ کے بھائی نعمان لاری نے بتایا ہےکہ تابندہ لاری کےخاوند کا چند برس قبل انتقال ہوچکا ہے جبکہ انکی کوئی اولاد بھی نہیں تھی ۔ تابندہ لاری نے نعت خوانی اور صحافت کا آغاز 1977 میں کیا،انہوں نے ملک کے نامورقومی اخبارات میں بطور کانٹینٹ ایڈیٹر اور دیگرمختلف عہدوں پر بھی کام کیا جبکہ وہ وہ کراچی پریس کلب کی اعزازی رکن بھی تھیں۔ ان کے انتقال کی خبر نے نعت خوانی سے لگاؤ رکھنے والے حلقوں اور ان کے عقیدت مندوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔