• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہت تماشا ہوگیا؛ انصاف ہوتا تو عمران جیل میں نہ ہوتا؛ علیمہ خان

اسلام آباد (خبر نگار) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ انصاف ہوتا تو عمران جیل میں نہ ہوتا۔ الٹی میٹم دے رہے ہیں، بہت تماشا ہو گیا، عدالتیں انصاف کریں، اگر انصاف نہیں کر سکتے تو عدالتیں بند کر دیں۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ ابھی سلمان صفدر کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ سلمان اکرم راجہ اور سہیل آفریدی موجود تھے۔ ہم سب نے ان کے ساتھ زیادتی کی ہے، جو ہمیں بانی کیلئے کرنا چاہئے تھا وہ نہیں کیا۔ تین ماہ سے وہ آنکھ کی تکلیف کا بتاتے رہے۔ کس قسم کی انسانیت ہے؟ عبدالغفور انجم کی ذمہ داری تھی۔
اہم خبریں سے مزید